فیصل آباد؛ ڈپٹی کمشنر کا چلڈرن ہسپتال کا دورہ ، یوم آزادی کی تقریبات کے حوالے سے پرچم کشائی کی

15

فیصل آباد، 12اگست (اےپی پی): ڈپٹی کمشنر علی عنان قمر نے چلڈرن ہسپتال کا دورہ کیااور یوم آزادی کی تقریبات کے حوالے سے ہسپتال میں پرچم کشائی کی۔

ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کے احاطہ میں سبز پرچم سرسبز فیصل آباد مہم کے تحت دیگر افسران کے ہمراہ پودے بھی لگائے اور ہسپتال میں جشن آزادی کیک کاٹا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ آزادی بڑی نعمت ہے اور آزادی کا جشن مناتے وقت ہمیں اس عزم کا اعادہ کرنا ہے کہ اپنے اپنے شعبوں میں خلوص نیت سے خدمات انجام دے کر وطن عزیز سے اپنی گہری وابستگی اور ترقی میں کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اس موقع پر دکھی انسانیت کو نہیں بھلانا چاہیے اور ان کی فلاح وبہبود ومدد کے ساتھ انہیں ساتھ لے کر چلنا ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے چلڈرن ہسپتال میں جشن آزادی کی شاندار تقریب کے انعقاد کو سراہا۔ایس پی سپیشل برانچ نعیم عزیز سندھو،میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر سفیان اور دیگر ڈاکٹرز بھی موجود تھے۔