ملتان؛آذادی کسی بھی نعمت سے کم نہیں،چیف پوسٹ ماسٹرفائزہ خالد راؤ

17

ملتان، 13اگست(اے پی پی):چیف پوسٹ ماسٹر ملتان جی پی او فائزہ خالد راؤ نے کہا ہے کہ آذادی کسی بھی نعمت سے کم نہیں، قائداعظم اور علامہ اقبال کے تصورات ہی اسلامی مملکت کا بین ثبوت ہے۔

 پاکستان کے 76ویں یوم آذادی کے موقع پر چیف پوسٹ ماسٹر ملتان جی پی او فائزہ خالد راؤ نے ملتان جی پی او کے زیر اہتمام پرچم کشائی اور کیک کاٹنے کی تقریب سے خطاب میں کیا۔

اس موقع پر ملتان جی پی او کے افسران عبدالرئوف خان ، شاہد یوسف، رائو محمد طاہر، محمد اکبر، محمد طاہر ، حاجی محمد سجاد، رانا محمد ریاض، محمد مظہر، جاوید اقبال، فیاض الدین، علی ذاکر زیدی نے کہا کہ قیام پاکستان کے وقت قربانیاں دینے والے لاکھوں مسلمان شہداء کو یاد رکھنا چاہیے اور استحکام پاکستان کے لئے مل جل کر کوشش کرنی چاہیے۔