ڈیرہ غازی خان؛ یوم آزادی پر پی ایچ اے کے زیر اہتمام 600 سے زائد پودے لگائے گئے

25

ڈیرہ غازی خان،14 اگست(اے پی پی): ڈیرہ غازی خان میں یوم آزادی کے موقع پر پودوں کی شجر کاری کو بھی یقینی بنایا گیا ہے،پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کی زیر نگرانی ماڈل ٹاؤن روڈ کی گرین بیلٹ پر 600 سے زائد پودے لگائے گئے ہیں۔

اس موقع پرتقریب سے خطاب کرتے ہوئےڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک نے کہا کہ عملی اقدامات کی بدولت ہم یوم آزادی کو منفرد انداز میں منارہے ہیں اورشہر بھر میں مختلف مقامات پر پودے لگائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس مقصد کے لئے پی ایچ اے کے افسران اور ملازمین کا بھرپور کردار ہے ۔انہوں نے کہا کہ نوجوان ہاتھ میں باجا کی بجائے پودا اٹھا کر اپنے حصہ کی شجرکاری کریں، ضلع ڈی جی خان میں موجودہ مہم کے دوران پچاس ہزار پودے لگائیں گے اور مہم میں ہر طبقے کے افراد کو شامل کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن اور ڈی جی پی ایچ اے کریم بخش  شجرکاری مہم کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔

اس موقع پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد اسد چانڈیہ،ڈپٹی ڈائریکٹر پی ایچ اے شہزاد نذیر اور دیگر افسران نے بھی پودے لگائے۔