اسلام آباد ،15 اگست (اے پی پی ): پاکستان کے پروفیشنل بین الاقوامی باکسر اسد ہزارہ نے تنزانیہ ، افریقی بین الاقوامی پروفیشنل باکسنگ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
اسد ہزارہ نے ویلٹر ویٹ کیٹگری ٹائٹل کے مقابلے میں کامیابی حاصل کی ، پاکستانی باکسر نے افغانستان کے پروفیشنل باکسر شیر احمد کو 67 کلو گرام ویٹ کے مقابلےمیں شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا ، آٹھ راﺅنڈز پر مشتمل مقابلے میں اسد ہزارہ کو متفقہ فیصلے کے بعد فاتح قرار دیا گیا ۔











