اوکاڑہ؛ محروم اور پسے ہوئے طبقات کی امید کا محور پولیس تحفظ مرکز ہے، ڈی پی او منصور امان

26

اوکاڑہ،16اگست(اے پی پی ): ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن ریٹائرڈ منصور امان نے کہا ہے کہ محروم اور پسے ہوئے طبقات کی امید کا محور پولیس  تحفظ مرکز ہے جہاں پر ہمدردی، مدد اور حفاظت کے لئے عملہ تعینات کیا گیاہے،

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیس تحفظ مرکز اوکاڑہ میں منعقدہ تقریب میں 50 نادار خواتین کو فنی مہارت  کی تعلیم حاصل کرنے پر اسناد تقسیم کرتے ہوئے کیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن ریٹائرڈ منصور امان نے کہا ہے کہ اوکاڑہ پولیس نے معاشی وسائل سے محروم خواتین کی عملی تربیت کا اہتمام ملک کے مایہ ناز اداروں میں کروایا جہاں سے کوکنگ، بیوٹیشن اور سلائی کڑھائی جیسے ہنرسیکھ کر آج یہ خواتین اپنا روزگار خود کمانے کے قابل ہو چکی ہیں۔

ڈی پی او نے کہا کہ دو ٹرانسجنڈر کے لیے 65 ہزار روپیہ کی معقول تنخواہ پرنوکری کا بندوست کرنے کا سہرا بھی پولیس تحفظ مرکز اوکاڑہ کے سرہے۔