کراچی،19 اگست (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے اراکین سینیٹ اور عہدیداران کے ہمراہ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی قبر پر حاضری دی، مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ انہوں نے مہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی درج کئیں۔











