پی ایچ اے ملتان نے گول باغ گل گشت میں آئی لو ملتان  مہم  کا افتتاح کر دیا

35

ملتان، 23 اگست(اے پی پی):پی ایچ اے ملتان نے گول باغ گل گشت میں آئی لو ملتان مہم کا افتتاح کر دیا، ڈی جی پی ایچ اے ملتان آصف رؤف خان نے افتتاح کیا۔اس موقع پر اُنھوں نے پودا بھی لگایا۔

 ڈی جی پی ایچ اےآصف رؤف خان نے اس موقع پر کہا کہ شہر کی خوبصورتی میں اضافے کے لیئے اقدامات کررہے ہیں، پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت چوکوں اورگرین بیلٹس کے ساتھ ساتھ پارکوں کو بھی خوبصورت بنا رہے ہیں، ایسے اقدامات کا سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔انھوں نے کہا کہ گرین بیلٹس پر کام کرنے والے مالیوں کو واٹر کولرز مہیا کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں، چوکوں شاہراہوں اورگرین بیلٹس پرذمہ داریاں سرانجام دینے والے مالیوں کو ٹھنڈے پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے،گرمی کے پیش نظراوقات کارمیں تبدیلی کو یقینی بنایا جائے۔

ڈی جی پی ایچ اے ملتان آصف رؤف خان نے کہا کہ حضرت بہاؤالدین زکریا ملتانی کے عرس کے سلسلے میں قلعہ کہنہ پر ملازمین کی اضافی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں، قاسم پارک اورملحقہ پلاٹس پر پودوں کی کٹائی اوردیگر امور کو مکمل کرلیاگیا ہے۔