جلالپورپیروالا؛ڈی ای او ملتان کا سیلابی علاقوں کا دورہ،ریسکیو سنٹر میں دستیاب سہولیات کا جائزہ اور ریکارڈ ملاحظہ کیا

46

جلالپورپیروالا،24 اگست (اے پی پی): سیکرٹری ایمرجنسی سروسز پنجاب ڈاکٹر رضوان نصیر کی ہدایت پر ڈویژنل ایمرجنسی آفیسر ملتان آفیسر ملتان راو اعجاز انجم اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ملتان ڈاکٹر کلیم اللہ نے کمیونٹی ریسکیو اسٹیشن جلالپورپیروالا کا دورہ کیا اور ریسکیو سنٹر میں دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا اورریکارڈ ملاحظہ کیا ۔

بعد ازاں انہوں نے سیلابی علاقوں میں قائم فلڈ ریلیف کیمپس کا وزٹ کیا جہاں پر ریسکیو انچارج جلالپورپیروالا ملک محمد آفتاب کچالہ ،عمران ناصر و دیگر نے ان کوموجودہ صورتحال پر بریفنگ دی۔

 آفیسران نے بعد ازاں فلڈ ریلیف کیمپوں میں تعینات عملے سے ملاقات کی انہوں نے عملے کو ہدایت کی لوگوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائیں اور متاثرین کی باحفاظت منتقلی کو یقینی بنائیں۔