قائم مقام چیف جسٹس ابراہیم خان کی بطور مستقل چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ حلف برداری

56

پشاور، 25 اگست(اے پی پی): قائم مقام چیف جسٹس محمد ابراہیم خان نے بطور مستقل چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ اپنے عہدہ کا حلف اٹھا لیا۔گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے جسٹس محمد ابراہیم خان سے بطور چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ انکےعہدے کاحلف لیا۔

سیکرٹری قانون شگفتہ نوید نے جسٹس محمد ابراہیم خان کی بطور چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ تقرری کا صدارتی اعلامیہ پڑھ کر سنایا۔

گورنر حاجی غلام علی نے چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس محمد ابراہیم خان کو نئی ذمہ داریوں پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

تقریب حلف برداری میں نگران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد اعظم خان،پشاور ہائیکورٹ کے ججز، وکلاء، نگران صوبائی وزیر اطلاعات بیرسٹر فیروز جمال کاکا خیل سمیت دیگر نگران صوبائی وزراء،چیف سیکرٹری ندیم اسلم چوہدری، انسپکٹر جنرل پولیس اختر حیات خان، مختلف محکموں کے انتظامی سربراہان نے شرکت کی۔