دفاعی چیمپئنز واپڈا کے ناصر اقبال، آرمی کی زینب خان دوسری چیف آف دی نیول اسٹاف آل پاکستان اسکواش چیمپئن شپ 2023 کے فاتحین قرار

25

اسلام آباد، 27 اگست ( اےپی پی): ترجمان پاک بحریہ کے مطابق دفاعی چیمپئنز واپڈا کے ناصر اقبال اور آرمی کی زینب خان دوسری چیف آف دی نیول اسٹاف آل پاکستان اسکواش چیمپئن شپ 2023 کے فاتحین قرار۔ چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب پاکستان نیوی روشن خان جہانگیر خان اسکواش کمپلیکس میں منعقد ہوئی جس میں چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔

اس موقع پر چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی  نے کہا کہ

اسکواش چیمپئن شپ کا پچھلی دو دہائیوں سے باقاعدہ انعقاد پاک بحریہ کا ملک بھر میں کھیلوں کے فروغ کے عزم کا مظہر ہے۔

چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے چیمپئن شپ کے فاتحین اور رنرز اپ میں انعامات تقسیم کیے۔

اختتامی تقریب میں سول و عسکری معززین، اسپانسرز، قومی کھلاڑیوں اور اسپورٹس کمیونٹی سے سینئر کھلاڑیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔