ملتان، ضلع بھر میں ڈینگی لاروا کی تلفی کیلئے زیرو ٹالرنس پالیسی نافذ کر دی، ی کمشنر عمر جہانگیر

21

ملتان،27 آگست ( اےپی پی): ڈپٹی کمشنر عمر جہانگیر نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں ڈینگی لاروا کی تلفی کیلئے زیرو ٹالرنس پالیسی نافذ کردی ہے ڈینگی لاروا کی افزائش روکنے کے حوالے سے حفاظتی انتظامات نہ کرنے شہریوں کے خلاف بھرپور قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ضلعی محکموں نے ڈینگی ایکٹ کے تحت رواں ماہ بھرپور کریک ڈاؤن کیا ہے اس سلسلے میں رواں ماہ ڈینگی لاروا ملنے پر 16 سو سے زائد گودام و کمرشل عمارات سربمہر کردی گئیں ہیں جبکہ ماہ اگست میں 102 افراد کو گرفتار کرکے 4 ہزار سے زائد مقدمات بھی درج کئے گئے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ محکمہ صحت نے انسداد ڈینگی اقدامات نہ کرنے پر 13 ہزار سے زائد نوٹس جاری کئے۔ضلعی انتظامیہ نے شہریوں کی آگاہی کیلئے بازاروں اور گھروں میں خصوصی آگاہی مہم بھی شروع کردی ہے۔دریں اثنا فوکل پرسن برائے ڈینگی ڈاکٹر عطاء الرحمن نے گزشتہ روز شہر کی ٹائر شاپس کا دورہ کیا اور تاجروں میں ڈینگی لاروا کی تلفی کے حوالے سے آگاہی پمفلٹس تقسیم کئے ۔