نوشہرہ ورکاں،28 اگست (اے پی پی): نوشہرہ ورکاں کے نواحی گاؤں میں کرنٹ لگنے سے سولہ سالہ نوجوان جاں بحق ہو گیا ہے ۔
نواحی گاؤں پگالہ کے رہائشی لیاقت گجر کے سولہ سالہ بیٹے عباس نے پانی پینے کے لیے نلکے کو ہاتھ لگایا تو ملحقہ بجلی کی موٹر سے نلکے میں کرنٹ دوڑ رہا تھا جسکی زد میں آ کر عباس موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا ،نوجوان کی اچانک موت سے گاؤں میں سوگ طاری ہوگیا اور مرد خواتین کا ہجوم لیاقت گجر کے گھر پہنچ گیا اور ہر آنکھ اشکبار تھی۔











