لاہور 07،ستمبر(اے پی پی ) :نگران صوبائی وزیر ابراہیم مراد نے بتایا کہ دنیا بھر میں حلال گوشت کی مارکیٹ قریب 2 ہزار ارب ڈالر کی ہے ۔ٹریسیبیلیٹی سسٹم کی مدد سے گوشت کی قیمت و برآمدات میں واضح اضافہ ہو گا: ابراہیم مراد نے کہا کہ 3 ڈالر فی کلو بِکنے والا گوشت 9 ڈلر فی کلو تک فروخت ہو گا۔اینیمل ٹریس ایبلیٹی سسٹم کی مدد سے صوبے کی تاریخ میں پہلی بار اب تک 62685 بڑے جانور رجسٹر کئے جا چکے ہیں جس سے پنجاب میں 500 سے زائد جانوروں والے 115 فارمز میں 13367 جانور رجسٹر ہو چکے ہیں۔











