کوئٹہ 7 ستمبر(اے پی پی) :نگران وزیراعلئی بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی کی زیر صدارت محکمہ کے امور پر اجلاس ہوا۔ اجلاس میں چیف سیکریٹری بلوچستان شکیل قادر خان سمیت متعلقہ حکام نے شرکت کی ۔ اجلاس میں سیکریٹری محکمہ خوراک مجیب الرحمان نے اجلاس کو محکمانہ امور،صوبے میں گندم اور آٹے کی صورتحال سمیت دیگر امور پر بریفنگ دی نگران وزیراعلی نے محکمہ خوراک کو مارکیٹ میں گندم اور آٹے کی دستیابی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔انھوں نے کہا کہ آٹے کی قیمتوں میں استحکام پیدا کیا جائے۔ انھوں نے کہا کہ محکمہ خوراک ڈویژن اور ضلع کی سطح پر آٹے کے ساتھ ساتھ دیگر اشیاءو خورد ونوش کی قیمتوں کو بھی کنٹرول کیا جائے اور رولز آف بزنس میں وقت کی ضرورت کے مطابق ضروری تبدیلیاں لا کر محکمہ خوراک کے مینڈیٹ کو بڑھایا جائے۔ مارکیٹ کے تقاضے کے مطابق آٹا اور دیگر اشیاءخوردونوش کی ڈیمانڈ اور سپلائی میں توازن پیدا کیا جائے انھوں نے کہا کہ وزیراعلی معائینہ ٹیم سرکاری سطح پر خریدی کئی گئی گندم کا معیار چیک کرے اور محکمہ خوراک ضلعی انتظامیہ کے اشتراک سے گندم اور چینی کی سمگلنگ کے تدارک اور زخیر ہ اندوزی کے خلا ف کاروائی کرے ۔ محکمہ خوراک مارکیٹ کی صورتحال کی بھی نگرانی کرکے گندم کی ملوں کو اجراءکی سٹریٹیجی بنائے۔ حکومت مہنگائی کی روک تھام کر کے عوام کو بھرپور ریلیف دینا چاہتی ہے متعلقہ محکموں اداروں اور ضلعی انتظامیہ کو قیمتوں میں استحکام لانے کے لیے بھرپور کردار ادا کرنا ہو گا۔











