لاہور 07ستمبر(اے پی پی)آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سی پی او میں منعقدہ تقریب میں گوجرانوالہ ریجن کے پولیس شہدا کے اہل خانہ کو پلاٹس کے ملکیتی کاغذات دئیے،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ ہم اپنے شہدا کو نہیں بھولے، ہر قدم پر انکے اہل خانہ بچوں کے شانہ بشانہ ہیں، شہدا کی فیملیز کو نیک اور مخیر افراد کے تعاون سے تمام سہولیات سے آراستہ رہائشی سکیموں میں پلاٹ دے رہے ہیں، آئی جی پنجاب نے بتایا کہ 2017 سے قبل کے شہدا کے اہل خانہ کو اپنے گھر کی تعمیر کیلئے 369 پلاٹس کا بندوبست کیا ہے ھم شہدا کی فیملیز کو پلاٹس پرگھروں کی تعمیر کیلئے انڈوومنٹ فنڈ سے اقساط میں 50 لاکھ روپے دے چکے ہیں۔











