لاہور11ستمبر ( اے پی پی ): خالد بٹ چوک انڈرپاس پراجیکٹ پر تعمیراتی کام کے آغاز کا پہلا روز۔نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے آج رات منصوبے کا دورہ کیا۔وزیر اعلی محسن نقوی نے پہلے ہی روز پراجیکٹ پرتعمیراتی سرگرمیوں کا معائنہ کیا۔وزیر اعلیٰ محسن نقوی کو پراجیکٹ کے بارے میں کمشنر لاہور ڈویژن و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نے بریفنگ دی۔ وزیراعلی محسن نقوی نے منصوبے کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ محسن نقوی نے کہا کہ تعمیراتی سرگرمیوں کے دوران ٹریفک مینجمنٹ پر خصوصی توجہ دی جائے۔شہریوں کو متبادل ٹریفک پلان اور روٹ سے آگاہ رکھا جائے۔کمشنر لاہورڈویژن و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نے منصوبے کے بارے میں بریفنگ دی۔بریفنگ کے دوران بتایا گیاکہ خالد بٹ چوک پر دو رویہ، دولین پر مشتمل انڈرپاس تعمیر کیا جا رہا ہے۔ خالد بٹ چوک انڈرپاس کی لمبائی 540میٹر اور چوڑائی 15.8میٹر ہوگی۔صوبائی وزراء اظفر علی ناصر،عامر میر، کنٹریکٹر، چیف انجینئر ایل ڈی اے اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔











