بھکر،11 ستمبر(اے پی پی): ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بھکر محمد نوید کی سربراہی میں بھکر پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کریک ڈاون تسلسل سے جاری،ایس ایچ او تھانہ صدر بھکر وحید حسن لک نے ٹیم کے ہمراہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک اشتہاری مجرم محمد راشد کیٹیگری Aمتعلقہ مقدمہ نمبر 23/741بجرم 411/392ت پ تھانہ صدر بھکر گرفتار کرلیا ۔
ایک اور کارروائی میں 2 اشتہاری مجرمان رشید اور ظفر کیٹیگریB کوگرفتار کر کے ایک عدد پسٹل 30 بور برآمد کر لیا۔ایس ایچ اوتھانہ بہل احمد عباس خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے ایک ملزم احسان اللہ گرفتار کر لیا، قبضہ سے نقدی رقم 50 ہزار روپے برآمد کر لیے ایک اور کارروائی میں مقدمہ نمبر 23/462 بجرم 365 ت پ تھانہ بہل کے ملزم کو گرفتار کر لیاجبکہ مغوی بازیاب کرلیا ۔
ایس ایچ او تھانہ سرائے مہاجر احسان اللہ نے ٹیم کے ہمراہ ناجائز اسلحہ ہولڈرمحمد وقاص کو گرفتار کر کے قبضہ سے ایک تیس بور پسٹل اور کارتوس برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیا ۔
ایس ایچ او تھانہ کلورکوٹ ظہیر عباس نے پولیس اہلکاروں کے ہمراہ چور گرفتار کر لیا ، دوران گشت پولیس ای ایپ کے ذریعے ایک عدد چوری شدہ موٹرسائیکل ایک لاکھ پچاس ہزار روپے مالیتی برآمد کرلیا جبکہ پکار 15 پر ایک امداد کی کال موصول ہونے پر ایس ایچ او تھانہ کلورکوٹ نے کال کرنے والے کو راش فراہم کیا ۔
انچارج آئی ٹی برانچ نے بمہراہ ٹیم کی کارروائی کرتے ہوئے چوری شدہ موبائل مالیتی 30 ہزار روپے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ٹریس کر کے مالک کے حوالے کیا۔











