قصور؛گورنمنٹ اسلامیہ ڈگری کالج میں انسداد منشیات کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد

12

قصور،11ستمبر(اے پی پی): “منشیات سے انکار۔۔۔ زندگی سے پیار”، انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے ویژن کے مطابق انسداد منشیات کیلئے آگاہی مہم جاری،قصور پولیس نے گورنمنٹ اسلامیہ ڈگری کالج میں انسداد منشیات کے حوالے سے سیمینار کا انعقادکیا گیا،سیمینار میں ڈی پی او قصور طارق عزیز سندھو، پرنسپل کالج محمد اکرم سمیت دیگر پولیس افسران اور پروفیسرز نے شرکت کی۔

اس موقع پر ڈی پی اوقصور طارق عزیزسندھو نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قصور پولیس کا عزم منشیات سے پاک معاشرہ ہے، عوام کو چاہیے،پولیس کیساتھ تعاون کریں تاکہ منشیات سے پاک معاشرے کا خواب شرمندہ تعبیر ہو سکے،نوجوان نسل کی رگوں میں منشیات کا زہر اتارنے والے جرائم پیشہ کو قانون کے شکنجے میں لا کر سخت قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔

ڈی پی او نے کہا کہ ضلع بھر سے منشیات کا خاتمہ کر کے اپنی نسلوں کو نشہ کی لعنت سے بچائیں گے۔انہوں نے طلبا کو منشیات کے نقصانات کے بارے میں آ گاہی دی۔