وزیر دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) انور علی حیدر سے پاکستان میں جاپانی سفیر کی ملاقات

28

اسلام آباد، 13 ستمبر (اے پی پی): وزیر دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) انور علی حیدر سے پاکستان میں جاپان کے سفیر واڈا مٹسوہیرو نے بدھ کو یہاں وزارت میں ملاقات کی ہے۔ جاپانی سفیرنے اپنی حکومت کی جانب سے پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھنے اور باہمی تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنے کا یقین دلایا۔

وزیر دفاع نے پاکستان اور جاپان کے درمیان تاریخی قریبی تعلقات پر روشنی ڈالی اور جاپانی بین الاقوامی تعاون ایجنسی (جائیکا) کے ذریعے پاکستان میں خوشحالی اور ترقی کے لیے جاپان کی حمایت کو سراہا۔انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ جاپان، چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) میں باہمی طور پر فائدہ مند شراکت داری کے ساتھ ساتھ بحری اور صنعتی مینوفیکچرنگ سیکٹر بالخصوص گوادر شپ یارڈ جیسے شعبوں میں سرمایہ کاری کے ذریعے پاکستان میں اقتصادی سرگرمیاں شروع کرنے میں مدد کرے گا۔

وزیر دفاع نے دونوں بحری افواج کے درمیان تربیت اور تعاون کے تسلسل پر زور دیا اور اقوام متحدہ کے امن مشن کے لیے پاکستان کے مسلسل عزم کا اعادہ کیا۔