سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی جانب سے “پہلے سلام پھر کلام” کی پالیسی پر عملدرآمد خوش آئند اقدام ہے؛ ارشد عزیز

59

ی پی): آئی جی خیبر پختونخواہ اختر حیات کی ہدایت پر چیف ٹریفک آفیسر کی نگرانی میں ٹریفک وارڈنز کو “پہلے سلام پھر کلام” کی پالیسی پر عمل پیرا کرنے کیلئے تربیت دینے کا سلسلہ جاری ہے اور اس سلسلے میں صدر پشاور پریس کلب ارشد عزیز ملک نے آج پولیس ٹریننگ سکول حیات آباد کا دورہ کیا اور  دورہ کے دوران ٹریفک وارڈنز کے سیشن سے خطاب بھی کیا۔

صدر پریس کلب پشاور ارشد عزیز نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی جانب سے “پہلے سلام پھر کلام” کی پالیسی پر عملدرآمد یقینی بنانا خوش آئند اقدام ہے اور شہریوں کو ٹریفک قوانین بارے آگاہی دینا ایک اچھا سلسلہ ہے۔

اس موقع پر ٹریفک پولیس ایجوکیشن آفیسر شازیہ شاہد نے کہا کہ ٹریفک اہلکار پہلے سلام پھر کلام کی پالیسی پر عملدرآمد یقینی بنائیں اور شہریوں کیساتھ بہتر رویہ اپنائیں۔