ملتان، 14 ستمبر(اے پی پی ): عید میلاد النبیﷺ کی تیاریوں کے سلسلے میں ملتان کے علماء کرام کے وفد نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 ڈاکٹر کلیم اللہ سے ملاقات کی۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر کلیم اللہ نے عید میلاد النبیﷺ 12 ربیع الاول کے جلسے جلوس اور تقریبات میں ایمرجنسی کور مہیا کرنے کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ یکم ربیع الاول سے 12 ربیع الاول تک عید میلاد النبیﷺ منانے کے لیے ریسکیو 1122 ملتان بھر پور تعاون کرے گی۔











