وزیر اعلیٰ بلوچستان کا سول سنڈیمن اسپتال کا دورہ ، جمعیت علماء اسلام کے رہنما حافظ حمد اللہ سے عیادت کی

27

کوئٹہ،14ستمبر(اے پی پی ): وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے سول سنڈیمن اسپتال میں زیر علاج جمعیت علماء اسلام کے رہنما حافظ حمد اللہ سے عیادت کی اور ان کی جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

وزیر اعلیٰ جمعرات کی شام سول سنڈیمن اسپتال پہنچے جہاں انہوں نے مستونگ کے قریب بم دھماکے میں زخمی ہونے والے جمعیت علماء اسلام کے رہنماء حافظ حمد اللہ سے عیادت و مزاج پرسی کی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے حافظ حمد اللہ اور دیگر زخمی افراد کو بہتر علاج معالجے کی غرض سے خصوصی طیارے  کے ذریعے کراچی بھیجوانے کے احکامات جاری کئے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان کو سول اسپتال کے ڈاکٹروں نے حافظ حمد اللہ کے علاج معالجے سے متعلق آگاہ کیا۔

اس موقع پر نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر امیر محمد جوگیزئی ، جمعیت علماء اسلام کے رہنماء سابق وفاقی وزیر مولانا عبد الواسع میڈیکل سپرنٹینڈنٹ سول سنڈیمن اسپتال ڈاکٹر محمد اسحاق پانیزئی و دیگر بھی موجود تھے۔