ڈیرہ غازی خان، 15 ستمبر(اے پی پی):ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک نے سبزی و فروٹ منڈی سرور والی ڈیرہ غازی خان کا دورہ کرکے نیلامی کی صورت حال کا جائزہ لیا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ منڈی دورے کا مقصد خود ساختہ مہنگائی سے عوام کو نجات دلانا ہے اور نیلامی عمل کی مانیٹرنگ سے قیمتوں میں شفافیت لائی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ تھوک و پرچون کی سبزیوں و پھلوں کے ریٹ کا ضرور موازانہ کیا جائے اور چیک اینڈ بیلنس سے منڈی کی صفائی میں مزید بہتری لائی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ منڈی میں بغیر ریٹ لسٹ کے کسی کو بھی خرید و فروخت کی اجازت نہ دی جائے گی۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد اسد چانڈیہ،اسسٹنٹ کمشنر عثمان غنی،سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی محمد صادق،اسسٹنٹ ڈائریکٹر طاہر جلیل ان کے ہمراہ تھے۔











