گوجرانوالہ، 15ستمبر(اے پی پی): گیپکو کا ریجن بھر میں انتظامیہ اور پولیس کی مدد سےبجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف سخت کریک ڈائون جاری ہے۔ گیپکو ٹیموں نے مختلف کارروائی کے دوران ایک ہی روز میں 85 بجلی چور پکڑ لئے جبکہ پکڑے جانے والے بجلی چوروں کی کل تعداد 411 ہو گئی ہے۔
چیف گیپکو کے مطابق اب تک بجلی چورروں کو کل 3کروڑ 8لاکھ روپے سے زائدکے جرمانے ، ایف آئی آرز بھی درج کرا دی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ بجلی چوری کرنیوالوں کوگیپکو کی جانب سے مجموعی طور پر 8 لاکھ، 89 ہزار سے زائدیونٹس کے ڈیٹیکشن بلز بھی ڈالے گئے۔
ان کا کہنا تھا کہ مہم کی کامیابی میں کمشنر گوجرانوالہ نوید حیدر شیرازی کے خصوصی تعاون پر شکر گزار ہیں اور کہا کہ بجلی چوروں کے خلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کروا دیئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بجلی چوری اور سہولت کاری میں ملوث ملازمین کے خلاف بھی مقدمات درج کروائے جائیں گے اور نوکری سے برخاست کیا جائے گا۔











