ڈیرہ غازی خان، 15 ستمبر (اے پی پی):ڈیرہ غازیخان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس مینجمنٹ کمپنی آفس میں منعقد ہوا۔ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈیرہ غازیخان شہر کی صفائی و ستھرائی کویقینی بنانا ہماری اولین ترجیح ہے،ویسٹ کمپنی کی کارکردگی میں بہتری کیلئے مثالی اقدامات کئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ ویسٹ کمپنی کے بی او ڈی کو مکمل سپورٹ فراہم کریگی اور پبلک سروس ڈیلیوری پر کوئی کمپرومائزڈ نہیں کیاجائے گا۔
ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک نے کہا کہ شہرکی صفائی میں کمیونٹی کے نمائندوں کو بھی شامل کیا جائے۔
اس موقع پرچیئرمین ویسٹ مینجمنٹ کمپنی خواجہ محمد الیاس نے کہا کہ حکومتی پالیسیوں پرعملدرآمد کو یقینی بناکر ڈیرہ غازیخان کو مثالی شہر بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بورڈ ممبران شہر کا پراپر وزٹ کرکے عملی تجاویز ارسال کریں گے۔
اجلاس میں ویسٹ کمپنی کے ایجنڈا اور ذیلی کمیٹیوں کے ممبران کی باقاعدہ منظوری بھی دی گئی۔
چیئرمین ویسٹ مینجمنٹ کمپنی خواجہ محمد الیاس، سی ای او ویسٹ مینجمنٹ کمپنی,ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد اسد چانڈیہ، ممبران بورڈ آف ڈائریکٹرز سرمد سلیم،ذوالفقار علی بھٹی،جمیل الرحمن لغاری،ملک خادم حسین،سنبل سلیم،سیکرٹریز فنانس و لوکل گورنمنٹ کے نمائندوں،کمپنی سیکرٹری عباس ستار،چیف انٹرنل آڈیٹر معین احمد،فیصل اقبال،خوش حال خان نے شرکت کی۔











