گوجرانوالہ،16ستمبر(اے پی پی):گیپکو کی ریجن بھر میں بجلی چوروں کیخلاف بھرپور کارروائیاں دسویں روز بھی جاری،ریجن بھر سے پکڑے جانے والے بجلی چوروں کی تعداد 466ہو گئی، 12 کو گرفتار کر لیا گیا اوربجلی چوری میں ملوث 328 کے خلاف ایف آئی آرز درج کر لیں گئی ہیں ۔
پکڑے جانے والوں میں انڈسٹریل 3، زرعی25، کمرشل13اور425 ڈومیسٹک شامل ہیں تمام کنکشنز منقطع کر کے 10لاکھ سے زائد ڈٹیکشن یونٹس چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت تقریباََ 3کروڑ57لاکھ ہےکریک ڈاؤن میں اب تک سٹی سرکل سے 103بجلی چوروں کو 59لاکھ،کینٹ سرکل کے 141بجلی چوروں کو ایک کروڑ 7لاکھ روپے کے جرمانے کئے گئے،گجرات سرکل کے 48بجلی چوروں کو 58لاکھ، سیالکوٹ کے 67بجلی چوروں کو 53لاکھ روپے کے جرمانے کیے گئے ،نارووال سرکل کے 57بجلی چوروں کو 29لاکھ روپے جبکہ منڈی بہاوالدین سرکل میں پکڑے گئے،50بجلی چوروں کو 11لاکھ روپے سے زئد کے ڈیٹکشن بل جاری کئے گئے ہیں۔
اس حوالے سے گیپکو چیف نے کہا کہ بجلی چوری مہم کی کامیابی میں کمشنر گوجرانولہ اور پولیس کے تعاون کے مشکور ہیں اور بجلی چوروں کے ساتھ ساتھ ان کی سرپرستی میں ملوث پائے جانے والے گیپکو افسران و ملازمین کو بھی نوکری سے فارغ کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ بجلی چوروں کیخلاف آپریشنزکی نگرانی بذاتِ خود کر رہا ہوں ،بجلی چوری کے مکمل خاتمے تک پوری طاقت سے گرینڈ آپریشن جاری رہے گا۔











