اسلام آباد، 20ستمبر(اے پی پی ): معروف شاعر افتخار عارف کی زندگی پر تیار ہونے والی دستاویزی فلم “بارہواں کھلاڑی” کی نمائش انفارمیشن سروس اکیڈمی میں منعقد ہوئی،افتخار عارف، معروف شاعرہ کشور ناہید اور ادب سے وابستہ شخصیات نے فلم کی نمائش میں شرکت کی جبکہ نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضی سولنگی مہمان اعزازی تھے اور سیکرٹری اطلاعات و نشریات ظہور احمد مہمان خصوصی تھے۔
عائشہ اکرام کی بنائی گئی اس فلم میں افتخار عارف کی شاعری کے فروغ کے لیے زندگی بھر کی کاوشوں پر روشنی ڈالی گئی اور انھیں سراہا گیا۔
تقریب میں پی آئی او/ ایم ڈی اے پی پی محمد عاصم کھچی اور دیگر نے بھی شرکت کی۔











