لاہور، 20 ستمبر(اے پی پی): کیپٹل سٹی پولیس آفیسر لاہور بلال صدیق کمیانہ سے شہدائے پولیس کے ورثاء، غازیوں اور خصوصی بچوں کے والدین نے بدھ کو یہاں ملاقات کی ۔
اس موقع پر سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے کہا ہے کہ پولیس کے ورثاء کو اپنے پیاروں یا بچوں کے علاج میں کوئی مشکل پیش آئے تو معاملہ انکے نوٹس میں لایا جائے تاکہ مسائل کا فوری حل نکالا جا سکے۔
سی سی پی او کا کہنا تھا کہ ورثاء سے روزانہ ملاقات کا مقصد ہے کہ مسائل کے فالو اپ کا مرحلہ سلسلہ جاری رہے تاکہ پولیس ملازمین کو کوئی مسئلہ درپیش ہو تو اسکو فوری حل کیا جاسکے۔انکا کہنا تھا کہ آئی جی پنجاب کی ذاتی دلچسپی کے باعث ملازمین کی ویلفیئر کے کاموں میں بہتری آئی ہے۔
انہوں نے ورثاء کو تاکید کی کہ اگر آپ کے قریب کوئی پولیس کا متاثرہ خاندان ہو، جسکی مدد کرنا ضروری ہو، اسکو ہمارے نوٹس میں لائیں تاکہ ملازمین کے مسائل فوری حل ہوں۔











