لہور لہور اے“ کلچرل فیسٹیول 2023 اکتوبر کے آخری ہفتے میں منعقد ہوگا؛کمشنرلاہور

46

لاہور،20 ستمبر( اے پی پی ): کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کی زیرصدارت “لہور لہور اے” کلچرل فیسٹیول کی پلاننگ کے حوالے سے اجلاس ہوا ۔اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئےکمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے کہا کہ “لہور لہور اے” کلچرل فیسٹیول 2023 اکتوبر کے آخری ہفتے میں منعقد ہوگا،فیسٹیول کے پروگرام جیلانی پارک، ایکسپو، پلاک، الحمراء، لارنس گارڈن،حضوری باغ میں ہونگے،کلچرل فیسٹیول میں ڈپلومیٹ اور کاروباری ٹائیکونز کو بھی شرکت کی  دعوت دیجائے گی۔

انہوں نے کہا کہ لہور لہور اے کلچرل فسٹیول میں پورے لاہور کے تمام کاروباری حلقوں کو شامل کیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ فیسٹیول میں لاہور کی تاریخ،ثقافت اورخوبصورتی کو اجاگر کیا جائیگا، فیسٹیول میں  پورا لاہور شامل ہوگا،تمام پروگراموں میں شہریوں کی شرکت اوپن ہوگی۔انہوں نے مزید کہا کہ لہور لہور اے فیسٹیول میں موسیقی،آرٹ پروگرامز،فوڈ سٹالز،تھیٹرز،سپورٹس ایونٹس،ایکسپو ایکسپورٹ کانفرنس ودیگر پروگرام ہونگے۔

سیکرٹری ٹورازم پنجاب آصف بلال لودھی ڈی سی لاہور رافعہ حیدر،ایڈیشنل کمشنر عبدالسلام عارف،ڈی جی پی ایچ اے طاہر وٹو،ای ڈی الحمراء طارق محمود، محمد طارق بسراءایڈیشنل سیکرٹری محکمہ اطلاعات و ثقافت پنجاب،رافعہ سید ٹی ڈیپ ،سی سی او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحبدین،سی او ایم سی ایل سید علی عباس بخاری،کلیم یوسف ڈائریکٹر ایڈمن ایم سی ایل سمیت لاہور والڈ سٹی،پلاک،پکار و دیگر محکموں نے شرکت کی۔