پشین؛منشیات کیخلاف لیویز فورس کی کامیاب کارروائی ،دوہزار کلو اومان برآمد ،ملزمان گرفتار

47

پشین،20 ستمبر(اے پی پی): پشین سرانان لیویز فورس نے کامیاب کارروائی کے دوران دو ہزار کلو اومان برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے ۔

ڈپٹی کمشنر پشین کیپٹن ( ر) جمیل احمد اور اسسٹنٹ کمشنر ارسلان چوہدری کی ہدایت پر لیویز تھانہ سرانان رسالدار میجر نصیب اللہ خان نے لیویز نفری کے ہمراہ تھانہ کی حدود میں سلیمان زئی پھاٹک پر کارروائی کے دوران دو ویگن گاڑیوں سے دو ہزار کلو اومان برآمدکرلی اور ڈرائیورز کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا۔مزید تفتیش لیویز فورس سرانان کررہی ہے۔