ملتان؛کمشنر نے اشیاءضروریہ کی قیمتوں میں استحکام قائم رکھنے کے حوالے سے احکامات جاری کردیئے

18

ملتان،21ستمبر(اے پی پی): حکومت پنجاب کی ہدایت پر کمشنر ملتان ڈویژن انجینئر عامر خٹک نے اشیاءضروریہ کی قیمتوں میں استحکام قائم رکھنے کے احکامات جاری کردیئے۔ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی بارے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کمشنر عامر خٹک نے کہا کہ ڈویژن میں آٹے ،گھی، چینی کی کوئی کمی نہیں ہے۔اشیاءخوردونوش کی قیمت مقرر کر کے گرانفروشوں، ملاوٹ مافیا کیخلاف کارروائی میں تیزی لائی جائے۔ کسی مافیا کو من مانی نہیں کرنے دیں گے،پرائس کنٹرول مجسٹریٹس مارکیٹوں میں اپنی موجودگی یقینی بنائیں۔

اجلاس میں ڈپٹی کمشنرز نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ڈویژن میں 136 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے ایک روز میں 4581 چھاپے مارے۔ 2 مقدمات درج،7 افراد گرفتار،327500روپے جرمانہ کیا گیا۔عوام کو اشیاءخوردونوش کی سرکاری نرخوں پر فراہمی یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں۔