ملتان انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے توسیع بلاک میں اوپی ڈی کے 2فلور فنکشنل

13

ملتان، 22 ستمبر (اے پی پی):ملتان انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے توسیع بلاک میں اوپی ڈی کے 2فلور  کو فنکشنل  کر دیا گیا ہے ۔ کمشنر ملتان ڈویژن عامر خٹک نےملتان انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے توسیعی بلاک کے اچانک دورہ کے موقع پر کہا کہ 3 ارب روپے کے پراجیکٹ پر تیزی سے کام جاری ہے،33کمرے اوپی ڈی فنکشنل ہوگئے ہیں اورباقی208 بیڈز وارڈز کے دو فلور  رواں  ماہ مکمل کردئیے جائیں گے۔

انہوں نے کہاکہ ٹھیکیدار کو ستمبر کے آخر تک مکمل ہسپتال فنکشنل کرنے کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے۔ انہوں نے بتایاکہ 3 بیسمنٹ،گراؤنڈ فلور، 3 فلوز پر مشتمل ہسپتال کی تعمیر سے 208 بیڈز کا اضافہ ہوگا۔ کارڈیالوجی ہسپتال میں 20 کروڑ کی لاگت سے 4 منزلہ سرائے تعمیر کیا جارہا ہے۔ 250 بیڈز پر مشتمل سرائے کا پی سی ون حکومت پنجاب نے منظور کرلیا ہے۔

کمشنر عامر خٹک نے کارڈیالوجی بلاک میں مریضوں کو ادویات کی دستیابی چیک کی، مریضوں سے ہسپتال میں دستیاب سہولیات بارے استفسار کیا۔دریں اثناکمشنر عامر خٹک نے نشتر ہسپتال2 کا دورہ کیااور تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔انہوں نے کہاکہ ہسپتال کی تعمیر کی مقررہ ڈیڈ لائن تک تکمیل کیلئے افرادی قوت میں اضافہ ناگزیر ہے۔عوام کو صحت کی سہولیات کی  فراہمی کے لیے  عملی اقدامات کیے جارہے۔ صحت کے شعبے میں بہتری پر حکومت پنجاب کا خاص فوکس ہے۔منصوبوں کی تکمیل میں کوالٹی پر سمجھوتہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔

عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے سکیموں کی تکمیل مقررہ وقت میں یقینی بنائی جائے۔اس موقع پرڈائریکٹر ڈویلپمنٹ روبینہ کوثر،ایکسئن بلڈنگ حیدر علی، آئی ڈیپ حکام نے کمشنر کو بریفنگ دی۔