دریا خان؛ عید میلادالنبیﷺ پر انجمن غلامان مصطفیٰ کے زیر اہتمام مرکزی جلوس جامع مسجد توکلی سے برآمد

12

دریا خان،29 ستمبر (اے پی پی ):  عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم انتہائی مذہبی جوش وجذبے سے منائی جارہی ہے، انجمن غلامان مصطفیٰ کے زیر اہتمام مرکزی جلوس جامع مسجد توکلی سے برآمدہوا جو مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے دربار پیر بڈھایا سلطان پر جاکر اختتام پذیر ہوا، جہاں لنگر تقسیم کیا گیا، جلوس میں عاشقان رسول صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کی بڑی تعداد شریک تھی ۔

 مقررین نے خطاب میں محبوب خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت پر روشنی ڈالی ،جلوس کے راستوں پر دودھ شربت کی سبیلیں اور لنگر کے انتظامات کے گئے اور انتظامیہ نے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے ۔