دیپالپور،3 اکتوبر،( اے پی پی): پولیس کی بڑی کارروائی علاقہ میں خطرناک رنگو ڈکیت گینگ کے سات کارندے سرغنہ سمیت گرفتارکر لئے ،ملزمان کے قبضہ سے 20لاکھ مالیت کا مال مسروقہ ، موٹر سائیکلیں ،طلاعی زیورات اور لاکھوں روپے نقدی برآمد کر لی گئی۔
دیپالپور پولیس کی جانب سے سماج دشمن عناصر کے خلاف جاری گرینڈ آپریشن کے دوران صدر پولیس کو بڑی کامیابی مل گئی، علاقہ بھر میں خوف اور دہشت کی علامت بن جانے والا بین الاضلاعی رنگو ڈکیت گینگ کے سرغنہ سمیت سات کارندے گرفتار کر لئے گئے۔
ایس ایچ او جہانزیب حاکم نے میڈیا کو بتایا کہ ملزمان ڈکیتی رہزنی اور چوری کی وارداتوں میں ناصرف دیپالپور بلکہ اوکاڑہ ،قصور اور پاکپتن پولیس کو بھی مطلوب ہیں، ملزمان کے قبضہ سے 20لاکھ مالیت کا مال مسروقہ جن میں چھینی گئی موٹر سائیکلیں طلاعی زیورات اور لاکھوں روپے نقدی برآمد کر لی گئی ہے، ملزمان کی شناخت اورنگ زیب رنگو ،یعقوب عرف نیلو،نواز عرف مٹھو،سہیل ،زاہد وغیرہ کے ناموں سے ہوئی ہے، ملزمان کا تعلق دیپالپور کے علاقوں سے ہے خطرناک ڈکیت گینگ کی گرفتاری پر ڈی پی او منصور امان نے پولیس پارٹی کے لئے تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے۔











