ڈیرہ غازی خان،5 اکتوبر( اے پی پی): ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک کی زیرصدارت اجلاس میں انسداد پولیو مہم کا جائزہ لیا گیا۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ مہم کے دوران 21انکاری والدین میں سے 14کو قائل کر کے ان کے بچوں کو بھی قطرے پلادیئے گئے ہیں۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ رہ جانے والے بچوں کو بھی پولیو کے حفاظتی قطرے پلانے کیلئے ٹیمیں الرٹ رہیں۔انہوں نے کہا کہ پولیو کے قطرے پلانے والی ٹیموں نے جس جانفشانی سے کام کیا ہے وہ لائق تحسین ہے۔
اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ انسداد پولیو مہم کے تین روزکے دوران ضلع ڈیرہ غازی خان میں مجموعی ٹارگٹ 772848 میں سے 746986پانچ سال سے کم عمر بچوں کو98.65فیصد کوریج کے ساتھ پولیو کے حفاظتی قطرے پلا دیئے گئے ہیں اور مہم کامیابی سے جاری ہے۔
اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرمحمداسد چانڈیہ،اسسٹنٹ کمشنرزعثمان غنی،زاہد اقبال،طارق شبیر،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ادریس لغاری،ڈاکٹر علی ہاشم خان،یونیسیف،ڈبلیو ایچ او کے نمائندوں سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی۔











