میر پور خاص،8 اکتوبر( اے پی پی): درگاہ سمن سرکار سے واپس آنیوالی زائرین کی بس میرپورخاص حیدرآباد روڈ بائے پاس پر الٹ گئی، حادثے میں تیس مرد ،خواتین و بچے مسافر زخمی ہوگئے جبکہ حادثے میں تین سالہ بچی موقع پر جاں بحق ہو گئی ۔
زخمیوں کو ریسکیو 1122 نے سول ہسپتال منتقل کیا گیا ہے ، چار شدید زخمیوں کو حیدرآباد ریفر کردیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ٹنڈوجام کے زائرین کی بس سمن سرکار درگاہ پر حاضری کے بعد واپس جارہے تھے تو حادثہ پیش آیا۔











