اوکاڑہ،10اکتوبر(اے پی پی): ریسکیو 1122 نے مٹی کے نیچے دب جانے والے ایک مزدور کو زندہ نکال لیا ہے تاہم دوسرے مزدور کو نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
نواحی چک نمبر 25/2R سنگوکا میں 02 مزدور کنویں کی مرمت کر رہے تھے کہ مٹی گرنے سے نیچے دب گئے۔ اطلاع ملنے پر 02 ایمبولینسز اور 01 ریسکیو وہیکل فوراً جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اوربروقت کارروائی کرتے ہوئے ایک مزدور محمد ارشاد(عمر تقریباً 45 سال) کو زندہ نکال لیا گیا جبکہ دوسرے مزدور کو محمد شفقت کو کنویں سے نکالنے کےلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔











