پشاور، 10اکتوبر(اے پی پی): تھانہ ایکسائز پشاور نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کی آئس پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی ہے۔
ترجمان ایکسائز کیمطابق پشاور کے ایچ گول چوک نزد موٹروے پر گاڑی نمبر BB 1778 سے 2000 گرام آئس برآمد کرکے ضلع خیبر کے رہائشی ملزم نقاب شاہ ولد بادبر شاہ کو موقع پر گرفتار کرلیا ہے۔
ترجمان ایکسائز نے مزید بتایا کہ ملزم کو مزید تفتیش اور قانونی کارروائی کیلئے تھانہ ایکسائز پشاور ریجن بھجوا دیا گیا ہے جہاں اسکے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔











