لاہور۔10 اکتوبر ( اے پی پی ): نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی پہنچ گئے۔اس موقع پر چیئرمین بورڈ آف مینجمنٹ پی آئی سی پروفیسر ڈاکٹر فرقد عالمگیر، ایڈیشنل سیکرٹری فنانس محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن شاہدہ فرخ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر انجم جلال، چیف کارڈیالوجسٹ پروفیسر ڈاکٹر احمد نعمان، ایم ایس پی آئی سی ڈاکٹر محمد تحسین اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے اجلاس کے دوران پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا۔نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے ایمرجنسی میں داخل مریضوں کی عیادت بھی کی اور طبی سہولیات بارے دریافت کیا۔ایم ایس پی آئی سی ڈاکٹر محمد تحسین نے آنے والے مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں آنے والے مریضوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں ،پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی دل کے مریضوں کے علاج کا سب سے بڑا ہسپتال ہے۔سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کے علاج و معالجہ کی سہولیات کے معیار کو مزید بہتر بنانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی شہر کے مختلف مقامات پر ماڈل فارمیسیز قائم کی جائیں گی اور انفیکشئیس کنٹرول کی کمیٹی کو مزید فعال کردار ادا کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ کارڈیالوجی ہسپتالوں میں مریضوں کے علاج کے ساتھ ساتھ پری وینشن پر بھی کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ایک صحت مند زندگی گزارنے کیلئے ہمیں صحت مند طرز زندگی اپنانا ہوگا۔











