پاکستان ریلوے کا راولپنڈی ریلوے سٹیشن کو اپ گریڈ اور تجارتی مرکز بنانے کا فیصلہ

34

اسلام آباد۔10اکتوبر  (اے پی پی):پاکستان ریلوے نے راولپنڈی ریلوے سٹیشن کو اپ گریڈ اور اسے تجارتی مرکز بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔وفاقی وزیر ریلوے، مواصلات اور میری ٹائم شاہد اشرف تارڑ کی زیر صدارت وزارت ریلوے، اسلام آباد میں راولپنڈی ریلوے سٹیشن کی اپ گریڈیشن اور کمرشلائزیشن پلان کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس ہوا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ریلوے سٹیشنز مستقبل میں اہم تجارتی مراکز بنیں گےجس سے ریلوے کی  آمدنی میں اضافہ ہوگا اور بڑے پیمانے پر معاشی مواقع پیدا ہوں گے۔ راولپنڈی ریلوے سٹیشن میں ویلیو ایڈیشن اسے تجارتی لحاظ سے موزوں بنائے گا اور اس میں شامل تمام سٹیک ہولڈرز کے لئے قابل قدر آمدنی پیدا کرے گا۔ مسافروں کی سہولت کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ راولپنڈی ریلوے سٹیشن  اپ گریڈیشن اور کمرشلائزیشن کے بعد ایک بہت بڑا کاروباری مرکز بن سکتا ہے۔