محسن نقوی کا علی الصبح موٹروے کے ساتھ گوجرانوالہ کو لنک کرنے والی زیر تعمیر دورویہ سٹرک کا تفصیلی دورہ،پورے روٹ کا معائنہ

34

لاہور، 11اکتوبر(اے پی پی): نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے علی الصبح موٹروے کے ساتھ گوجرانوالہ کو  لنک کرنے والی زیر تعمیر دورویہ سٹرک کا تفصیلی دورہ کیا-وزیر اعلی محسن نقوی نے.2 15 کلو میٹر طویل دو رویہ سڑک کے پورے روٹ کا معائنہ کیا-وزیر اعلی محسن نقوی نے رات سے صبح تک پراجیکٹ پر کام کرنے والے مزدوروں سے مصافحہ کیا اور انہیں شاباش دی  -وزیراعلیٰ محسن نقوی نے بے نظیر چوک سے واہنڈو تک سٹرک کے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا، ارتھ ورک  کے کام کو چیک کیا اور زیر تعمیر پلوں کا معائنہ کیا-وزیر اعلی محسن نقوی نے کہا کہ پراجیکٹ کی تکمیل سے گوجرانوالہ سے لاہور تک کا سفر 45 منٹ  میں طے ہو گا۔ لاہور سیالکوٹ موٹروے سے گوجرانوالہ کو واہنڈو انٹرچینج سے بے نظیر چوک تک دو رویہ سڑک کے ذریعے لنک کیا جا رہا ہے۔ لنک روڈ کے ساتھ معاشی سرگرمیوں کے لئے کمرشل ایریا بھی ڈویلپ کیا جائے گا۔ وزیر اعلی محسن نقوی نے کہا کہ  15.2 کلو میٹر طویل دو رویہ کا ر پٹیڈ سڑک مو ٹر وے کے لئے بہترین رسائی فراہم کرے گی۔ منصوبے کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کے لئے تمام وسائل برو ئے کار لائے جا رہے ہیں۔وزیر اعلی محسن نقوی نے 15.2 کلو میٹر زیر تعمیر دو رویہ سٹرک پر جاری تعمیراتی سرگرمیوں پر اطمینان کا اظہار کیا اور ایف ڈبلیو او کے افسران اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا-ایف ڈبلیو او کے حکام نے وزیر اعلی محسن نقوی کو منصوبے پر ہونے والی پیشرفت سے آگاہ کیا-