ملتان:قائمقام کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ رانا رضوان قدیر  کا نشتر ہسپتال کا دورہ

32

ملتان ،11اکتوبر (اے پی پی ):قائمقام کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ رانا رضوان قدیر نے   اچانک نشتر ہسپتال کا دورہ کیا۔قائمقام کمشنر نے نشتر ایمرجنسی وارڈ اور ڈینگی وارڈ کی انسپکشن کی اس موقع پر ایم ایس نشتر ہسپتال ڈاکٹر راوامجد نے طبی سہولیات پر تفصیلی بریفنگ دی۔رانا رضوان قدیر نے کہا کہ ڈینگی مریضوں کو مکمل ایس او پیز کے تحت علاج و معالجہ کی سہولت فراہم کرنے کا حکم دیا گیا ہے کیونکہ وزیر اعلیٰ پنجاب کا نشتر ہسپتال سمیت مراکز صحت پر مثالی سہولیات پر خصوصی فوکس ہے۔قائمقام کمشنر نے بتایا کہ نشتر ٹو کا منصوبہ مکمل ہونے سے اس خطے کے ہزاروں مریضوں کو براہ راست ریلیف ملا ہے جبکہ کارڈیالوجی ہسپتال کے نئے ایمرجنسی بلاک کا افتتاح بھی جلد کردیا جائے گا۔قائمقام کمشنر کا کہنا تھا کہ نشتر ہسپتال کے ایمرجنسی اور آوٹ ڈور میں تمام سہولیات مکمل فری ہیں عوامی شکایات کے ازالے کیلئے ہسپتالوں میں مثالی صفائی اور طبی سہولیات کی فراہمی پر زیرو ٹالرنس ہے۔قائمقام کمشنر نے بعد ازاں مریضوں سے ملاقات بھی کی اور شکایات کا ازالہ کیا۔