میر پور خاص؛سابق صدر آصف زرداری کی پارٹی رہنماوں و سابق اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور منتخب نمائندوں سے ملاقاتیں

10

میر پور خاص،11 اکتوبر( اے پی پی ): پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمن سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کی میرپورخاص میں انکے قریبی ساتھی سابق صوبائی وزیر و رکن سندھ اسمبلی سیٹھ ہری رام کشوری لال کے زرعی فارم نزد بیلاّو شاخ آمد۔

آصف علی زرداری اپنے قریبی دوست رئیس غلام قادر مری اور ضلع کونسل ٹنڈو الہ یار کے وائس چیئرمن دریا خان مری کے ہمرا ہ پہنچے۔ میرپورخاص کے پارٹی رہنماوں و سابق اراکین قومی اسمبلی و صوبائی اسمبلی اور منتخب نمائندوں سے ملاقاتیں کیں۔

 آصف علی زرداری اور دیگر مقامی پارٹی قیادت کو سیٹھ ہری رام کشوری لال و کرن ہری رام نے خوش آمدید کہا۔ اس بڑی بیٹھک میں پی پی پی میرپورخاص کے ڈویژنل صدر پیر آفتاب حسین شاہ جیلانی ،ضلعی صدر نوابزادا میرمنور علی خان ٹالپور، پیر حسن شاہ جیلانی، پیر عزت شاہ جیلانی، غلام قادر مری، دریا خان مری، میر اللہ داد ٹالپور، میر طارق ٹالپور، نور احمد بھرگڑی، میئر و ڈپٹی میئر میرپورخاص عبدالروف غوری جنید بلند سمیت میرپورخاص ضلعی کے پی پی پی قیادت نے شرکت کی۔

 میرپورخاص میں سیاسی صورتحال، آئندہ الیکشن اور ٹکٹوں کی تقسیم پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آصف علی زرداری گزشتہ ایک ہفتے سے میرپورخاص اور ٹنڈو الہ یار کے دورے پر ہیں۔