ملتان 12، اکتوبر (اے پی پی ):ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کا فیلڈ سٹاف کو سہولیات فراہمی کیلئے ایک اور قدمکمپنی انتظامیہ کی جانب سے آپریشن عملے کو نئی یونیفارم فراہم کردی گئی ہیں اور عملہ صفائی کو گندگی اٹھانے والے آلات اور حفاظتی کٹس بھی دیدی گئیں ہیں سینئر منیجر آپریشن فہیم لودھی نے یونیفارم اور سامان فیلڈ عملے کے حوالے کیا سی ای او نے کہا کہ سینٹری ورکرز کی الگ یونیفارم سے شہریوں میں مثبت تاثر پیدا ہوگا اور کہا ڈپٹی کمشنر رانا رضوان قدیر کی ہدایت پر سمارٹ صفائی پلان لاگو کررہے ہیں شاہد یعقوب نے کہا کہ 68 یونین کونسلز سے ملحقہ علاقوں میں بھی عوامی مفاد میں صفائی آپریشن کیا جارہا ہے اور انہوں نے کہا سینٹری ورکرز کا علاج و معالجہ اور انکی فلاح و بہبود اولین ترجیح ہے۔











