نوشہرہ فیروز،12 اکتوبر( اے پی پی ): روز مرہ استعمال اور کھانے پینے کی چیزوں کے نرخ مقرر کرنے ، ناجائزہ منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی روکنے کے سلسلے میں اجلاس ڈپٹی کمشنر محمد ارسلان سلیم کی صدارت میں ان کے دفتر میں منعقد ہوا۔
انہوں نے تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنروں کو ہدایت کی کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر بازاروں کا دورہ کریں اور جو بھی دکاندار زائد قیمت پر اشیاء فروخت کررہا ہو اس کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے موقع پر جرمانے عائد کریں۔
انہوں نے کہا کہ تمام دکاندار تاجر اپنی دکانوں پر مقرر کئے گئے نرخوں کی فہرست نمایاں جگہ پر لگائیں ، دکاندار اپنی دکانوں پر پرچون کی اشیاء پر قیمت اور کوالٹی کی ٹیگ لگائیں۔ سبزی اور فروٹ منڈی میں نیلامی کے عمل کی نگرانی بھی اسسٹنٹ کمشنر روزانہ کی بنیاد پر کریں۔
انہوں نے پرائس کنٹرول کے عملے کو ہدایت کی وہ بھی روزانہ کی بنیاد پر بازاروں کا دورہ کریں اور زائد قیمتیں وصول کرنے والوں کے خلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی کریں۔
اس موقع پر تاجر تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی اور اپنی تجاویز پیش کیں اور اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا ۔اجلاس میں مندرجہ ذیل اشیاءکے نرخ اس طرح مقرر کئے گئے۔
دال مسور 270، دال چنا 185، دال مونگ 255، دال مٹر 260، دال ماش 475، چنا وائٹ سندھی 280، بیسن 200، چاول 86 190، چاول کائنات320، چاول سپر کرنل سیلا 290، چاول جوہی 300، کائنات من 200، چاول ایری125، میدا 145 ،سوجی 150، لال مرچ پاوڈر560، دھنیا پاوڈر 520، ہلدی 550، زیرہ سفید 50 گرام120، زیرہ کالا، پلاو جیری 110 روپے فی 50گرام، گوشت بڑا 750، گوشت بکرا 1400،دودھ 180، دہی 220، مچھلی (چھوٹی) 450، کلو سے بڑی 500، دو کلو سے بڑی 550، گڑ 170 ، برف 6 فی کلو مقرر کئے گئے۔











