مون سون اور زلزلوں کے دو بڑے چیلنجوں کے ساتھ پاکستان قدرتی آفات کے سب سے زیادہ اثرات رکھنے والا دنیا کا آٹھواں سرفہرست ملک ہے،نگران وزیر داخلہ بلوچستان میر زبیر جمالی

33

 کوئٹہ 12 اکتوبر(اے پی پی): نگران وزیر داخلہ بلوچستان میر زبیر جمالی نے پروانشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے دفتر کا دورہ کیا،اس موقع پر ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے عطاءاللہ مینگل، و دیگر افسران بھی موجود تھے، اس موقع پرنگران وزیر داخلہ بلوچستان میر زبیر جمالی کو حکام کی جانب دکی کے جنگلات میں آگ لگنے کے بعد ریلیف اقدامات سمیت بلوچستان میں ہونے والے نقصانات اور اس سے بڑے پیمانے پر ہونے والی تباہی سے بھی آگا ہ کیا گیااور سیلاب متاثرین کو درپیش مشکلات پر تفصیلی بریفننگ دی گئی، اس موقع پر نگران وزیر داخلہ بلوچستان میر زبیر جمالی نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں کے متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہے اور مون سون اور زلزلوں کے دو بڑے چیلنجوں کے ساتھ پاکستان قدرتی آفات کے سب سے زیادہ اثرات رکھنے والا دنیا کا آٹھواں سرفہرست ملک ہے نگراں صوبائی وزیر داخلہ نے پی ڈی ایم اے کی فلاحی خدمات کے لیے جاری کاوشوں کو سراہا۔