ریسکیو 1122 ملتان میں عید میلاد النبی ﷺ کے  حوالے سے تقریب منعقد

41

ملتان، 13 اکتوبر (اے پی پی):ریسکیو 1122 ملتان کے زیر اہتمام  سنٹرل سٹیشن چوک کمہاراں والا میں عید میلاد النبی ﷺ کے حوالے سےتقریب منعقد ہوئی۔ جس  میں ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر ڈاکٹر کلیم اللہ ، ریسکیورز اور فیضان مدینہ کے مدنی وفد نے شرکت کی۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر کلیم اللہ نے سیرت نبویﷺ کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی اور سنت نبوی ﷺ کی اہمیت کو بیان کیا ۔انہوں نے ریسکیورز کو تلقین کی کہ اپنی زندگی کو سنت نبوی ﷺ کے مطابق گزارنے کی کوشش کریں،سنت نبوی ﷺ پر عمل پیرا ہو کر آپ نہ صرف ایک خوشگوار زندگی گزار سکتے ہیں بلکہ اس کے ساتھ ساتھ آپ ذہنی اور جسمانی طور پر بھی تندرست  رہ سکتے ہیں- انہوں نے کہا کہ حضور ﷺ کی زندگی ہمارے لیے عملی نمونہ ہے، آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی زندگی کے سنہری اصولوں پرعمل پیرا ہو کرہی ہم ایک اچھے ریسکیور بننے کے ساتھ ساتھ دنیا اور آخرت میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔