نوشہرہ ورکاں؛فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کے حق میں احتجاجی ریلی، شرکاء نے اسرائیل مردہ باد کے نعرے لگائے

55

نوشہرہ ورکاں ،13 اکتوبر( اے پی پی ):فلسطین کے مظلوم مسلمانوں پراسرائیل کی جانب سے وحشیانہ کارروائیوں کے خلاف اور مظلوم فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے تھانہ چوک سے جماعت اہلسنت پاکستان،سنی تحریک ،مصطفائی تحریک،  انجمن طلباء اسلام ، تحریک لبیک پاکستان ،منہاج القرآن ،پلیٹ فارم پر کام کرنے والے شمع رسالت ﷺ کے پروانوں نے ریلی نکالی جس میں شرکاء نے اسرائیل مردہ باد ، اور اسرائیل کا جو یار ہے ، وہ غدار ہے غدار ہے کے نعرے لگائے ۔

ریلی تھانہ چوک سے چل کر پریس کلب آفس  کے باہر پہنچی اور وہاں پر احتجاج ریکارڈ کروا کر اختتام پذیر ہوئی۔

 مقررین نے شرکاء ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بیت المقدس دنیا بھرکی امت مسلمہ کی عظیم جگہ ہے جس کے لیئے کسی طرح کی بھی  قربانی دینے سے دریخ نہیں کریں گے۔ انہوں نے اقوام متحدہ و دیگر عالمی اداروں سے مطالبہ کیا کہ فلسطین کے مسلمانوں پر جارحانہ رویہ ،مظالم بند کرکے فلسطینی مسلمان بھائیوں کو آزاد زندگی میں جینے کا حق دیا جائے۔