بھکر،13 اکتوبر (اے پی پی):پاکستان کی عوام بیت المقدس اور فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے، جنرل سیکرٹری پاکستان جمیت علماء اسلام ف مولانا محمد صفی اللہ جمعیت علمائے اسلام بھکر کے زیر اہتمام فلسطینی بھائیوں سے اظہار یکجہتی و ہمدردی کے لئے مدرسہ دارالھدی مسجد عمر فاروق بھکر سے ریلی کا انعقاد کیا گیا ۔ ریلی سے مرکزی رہنما جمعیۃ علماء اسلام مولانا محمد صفی اللہ ، نعیم اللہ خان شہانی ، ، مولانا مزمل شاکر ، مولانا عبدالقادر جنید ، حافظ حسین احمد و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے مسلمان اپنے فلسطینی بھائیوں کے زمانہ بشانہ ہیں ، اسرائیل غاصب اور جابر ملک ہے جنہوں نے طویل عرصے سے فلسطینوں کا لہو بہایاہے۔ اسرائیل کے بہیمانہ ظلم کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔ مظاہرین نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کو اپنے مظالم روکنے کا پابند کرے اور فلسطینیوں کی غصب شدہ زمین بحال کرے۔ مظاہرین نے بیت المقدس کے تحفظ کا بھی عزم کیا اور بآور کرایا کہ اگر ریاست دے تو پاکستان کا نوجوان اپنے فلسطینی بھائیوں سے ہمدردی کے لئے جان تک پیش کرنے کے لیے تیار ہے۔ جمعیت علمائے اسلام کے زیر اہتمام جنڈانوالہ میں مولانا محمد یوسف ، دریاخان میں مولانا عبد الروف ، حافظ عبدالحمید ساجد کی قیادت میں بھی ریلی نکالی گئی۔











