لاہور 13 اکتوبر ( اے پی پی ): پاکستان کرکٹ ٹیم کے گیارہ کھلاڑیوں نے آج احمد آباد میں پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔سیشن میں بابر اعظم، محمد نواز، شاہین آفریدی، حارث رؤف، محمد رضوان، سلمان علی آغا، محمد حارث، زمان خان، محمد وسیم جونیئر، ابرار احمد اور افتخار احمد نے حصہ لیا،کھلاڑیوں نے بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کی خامیاں دور کرنے کے لیے بھرپور پریکٹس کی جبکہ دیگر نے ٹیم ہوٹل میں آرام کیا۔











